the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی26مئی(آئی این ایس انڈیا)
دہلی یونیورسٹی کے گریجویٹ کورسز میں داخلے کے خواہش مند طالب علموں کے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ یونیورسٹی اپنے مختلف گریجویشن کورس میں تقریباََ 2000نشستیں بڑھانے پر غور کر رہا ہے،اگرچہ ایسا امکان ہے کہ نشستوں کی تعداد میں اضافہ اگلے تعلیمی سیشن سے ہوگا نہ کہ اس سیشن سے، جس کے لئے اس ہفتے داخلہ شروع ہو جائے گا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر دنیش سنگھ کی طرف سے کورس کے انتخاب کے لئے گزشتہ ہفتے تشکیل دی گئی 14رکنی مقامی کمیٹی کے رکن پروفیسر نچکیتا سنگھ نے کہاکہ بیچلر آف بزنس اسٹڈیز (بی بی ایس)اور سوشیالوجی جیسے کچھ مقبول کورس کچھ ہی کالجوں میں ہیں۔کمیٹی نے آج



مزید کالجوں میں ان کورسز کو شروع کرنے کی منظوری دے دی،حالانکہ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ 2015-16سیشن سے نہیں بلکہ اگلے تعلیمی سیشن سے مؤثر ہوگا۔موجودہ سیشن کے لئے 28مئی سے داخلہ شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مستقل کمیٹی کی منظوری کے بعد کورس کے لئے دو قانونی اداروں یونیورسٹی کے تعلیمی کونسل (اے سی)اور ایگزیکٹو کونسل (ای سی)کی منظوری لازمی ہوگی۔سنگھ نے کہا کہ چونکہ 2015-16سیشن سے پہلے دونوں کونسلوں سے تجویز کو منظوری دلانے کا وقت نہیں بچا ہے، ایسا اگلے سیشن سے ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن اس سیشن سے ہی یہ شروع کرنے کے امکان پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔اس اقدام سے تقریبا 2000نشستیں بڑھیں گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.